ون ویلنگ مقدمہ، ملزم بری

ون ویلنگ مقدمہ، ملزم بری

  

لاہور(نامہ نگار )ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بری کردیا۔فاضل جج نے قراردیا کہ محکمہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف ون ویلنگ کا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ کے روبرو شادباغ پولیس نے ملزم احتشام کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم شادباغ کے علاقہ میں ون ویلنگ کر رہا تھا، عدالت نے ملزم کو بری کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ محکمہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف ون ویلنگ کا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ون ویلنگ

مزید :

علاقائی -