پی سی ایل فائنل کی ٹکٹیں بلیک کرنے پر گرفتار ملزم ضمانت پر رہا

پی سی ایل فائنل کی ٹکٹیں بلیک کرنے پر گرفتار ملزم ضمانت پر رہا

لاہور(نامہ نگار )ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی سی ایل کی ٹکٹیں بلیک کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم عمروقاص کو پیش کیا ، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فیس بک پر 500 روپے والی ٹکٹ 3ہزار روپے میں فروخت کر رہا تھا ،چار ٹکٹیں بھی برآمد ہو چکی ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا وہ قابل ضمانت ہیں۔عدالت نے مچلکوں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بلیک ٹکٹ

مزید : علاقائی