قتل کے بعد نعش بہا دی،مجرم کو 20سال قید بامشقت،3 لاکھ جرمانہ

قتل کے بعد نعش بہا دی،مجرم کو 20سال قید بامشقت،3 لاکھ جرمانہ
  1. لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضیٰ چودھری نے گلا دبا کرقتل کرنے کے بعد نعش نہرمیں پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 20سال قید بامشقت اور3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ شک کا فائدہ ملنے پر شریک ملزم بری ہو گیا۔استغاثہ کے مطابق ملزم عدنان کی انجم کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی پھرصلح ہوگئی ۔ایک دن ملزم نے انجم کو نہر کنارے بلایا اور گلا دبا کر قتل کر دیااور نعش بہا دی۔گزشتہ روز فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد ایک مجرم عدنان کو 20سال قید بامشقت اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک دوسرے ملزم وارث مسیح کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔

    قتل،سزا

مزید : علاقائی