سزائے موت پانے والے 2مجرموں کی سزاء عمر قید میں تبدیل
لاہور(نامہ نگار )قتل کیس میں سیشن کورٹ سے سزائے موت پانے والے 2مجرموں کی سزاء کوعدالت عالیہ کی جانب سے عمر قید میں تبدیل کئے جانے کے احکامات ملنے پر سیشن جج نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعودنے 2013ء میں عاطف عرف عاطفی اورظفراقبال کو منیر نامی شخص کے قتل کے جرم میں سزائے موت کی سزاسنائی تھی۔ سزا ء کے بعد ملزمان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا،دونوں ملزمان نے سیشن عدالت کے حکم کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔ ملزمان نے مخالف فریق منیراحمد کو فائرنگ کرکے قتل کیادیاتھا۔
سزائے موت،آگاہ