رجسٹری چوری کر کے گھر بیچنے والے بھائی کیخلاف درخواست

رجسٹری چوری کر کے گھر بیچنے والے بھائی کیخلاف درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )رجسٹری چوری کرکے مکان فروخت کرنے پر بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کے خلاف کارروائی کیلئے سول عدالت پہنچ گیا،درخواست گزار نے عدالت میں مکان کی رجسٹری کے حصول کے لئے دعویٰ بھی دائر کردیاہے۔سول جج ضیاء ملک کی عدالت میں گلیسکوفیکٹری فیرز پورروڈ کے رہائشی محمد بوٹا کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ چھوٹے بھائی یونس نے 4مرلے کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور رجسٹری بھی اپنے قبضے میں لے لی بعد میں گھر کو فروخت کردیا۔عدالت نے یونس کو طلب کرلیاہے۔
رجسٹری چوری

مزید :

علاقائی -