ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کی اتوار کے روز چھٹی منسوخ، 30 ایمبولینسز قذافی اسٹیڈیم اوراطراف میں کھڑی رہیں گی
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی ہدایت پرپاکستان سپر لیگ فائنل کے موقع پرعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام عملہ کوالر ٹ کردیاگیاہے۔اس تناظرمیں 30ایمبولینسزقذافی اسٹیڈیم اوراطراف میں کھڑی رہیں گی جبکہ پیرامیڈیکل سٹاف اوردیگرعملہ بھی موجودہوگا۔