ہسپتال کی دوائیں چوری کرنے میں ملوث تین ملزمان کی ضمانتیں خارج
لا ہور (نامہ نگار )ڈرگ کورٹ کی جج عذرا پروین قریشی نے مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے ملزم قمر عباس ، ضلع اوکاڑہ سے رضوان شریف اور ضلع لاہور سے محمد آصف شریف کی درخواست ضمانتیں خارج کی ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے سرکاری ہسپتالوں سے چوری شدہ ادویات برآمد ہوئی تھیں ،یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ صغیر میڈیکل سٹور واقع سروسز ہسپتال لاہور انڈر پاس سے سروسز ہسپتال سے چوری شدہ بھاری مقدار میں ادویات برآمد ہوئی تھی۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ایسے عناصر سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں اور ایسے لوگوں کا ادویات فروخت کرنے کا لائسنس منسوخ ہونا چاہئے۔
ہسپتال کا مال