کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے مزید 5 کھلاڑی لاہو رپہنچ گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے مزید 5 کھلاڑی لاہو رپہنچ گئے

لاہورر (این این آئی ) پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کے مزید5کھلاڑی کراچی سے لاہو رپہنچ گئے ،کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی حصار میں اےئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایاگیا۔ بتا یا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کے پانچ کھلاڑی کپتان سرفراز احمد ، اسد شفیق ، حسان خان ، نور ولی اور میر حمزہ لاہور پہنچے تو ان کوسخت سیکیورٹی میں ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔لاہو رایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہاکہ ہم اچھا کھیل پیش کر کے پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچے ہیں اور فائنل سے قبل ہمیں جو ایک دن ملا ہے اس میں بھرپور پریکٹس کریں گے اور انشاء اللہ فائنل کے روز بھی اچھا کھیل پیش کرکے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر

مزید : صفحہ اول