جاویدہاشمی نواسوں کے ہمراہ میچ دیکھیں گے ، فائنل کے انعقاد کی حمایت کرتا ہوں، گیلانی
ملتان(آئی این پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی ایس ایل کو قومی کرکٹ کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا فین ہوں اس لئے پشاور زلمی کو سپورٹ کرونگا،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل سے کرکٹ کی بحالی اور ملک کا وقار بحال ہوگا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے ،پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد انتہائی اہم ہے ۔دوسری طرف سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ٹکٹ لے لی ہے نواسوں کے ہمراہ میچ دیکھوں گا ۔