ملکہ برطانیہ کے سٹاف کو مخاطب کرنے کیلئے خفیہ اشارے

ملکہ برطانیہ کے سٹاف کو مخاطب کرنے کیلئے خفیہ اشارے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برطانیہ(مانٹیرنگ ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان کے مورخ ہوگو ویکر کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کیلئے ان کے پروٹوکول کے مطابق چند خفیہ اشارے ترتیب دیئے جاتے ہیں تاکہ حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنایا جا سکے۔ جس کے مطابق ملکہ برطانیہ اگر شاہی مہمان سے گفتگو کے دوران اپنا ہینڈ بیگ میز پر رکھ دیں، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ مزید 5 منٹ میں روانگی کیلئے تیار ہیں۔ اسی طرح اگر وہ اپنی انگوٹھی کو گھمائیں تو اس پیغام کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ گفتگو کو جلد سمیٹنا چاہتی ہیں۔ ملکہ کا اپنا ہینڈ بیگ ایک ہاتھ سے دوسرے میں کرنا گفتگو کو ختم کرنے کا پیغام ہوتا ہے۔ اپنے ہینڈ بیگ کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنے کا مطلب ہوتا ہے وہ ہاتھ ملانے سے گریزاں ہیں۔ بکھنگم پیلس میں سرکاری ملاقاتوں کے دوران بھی سٹاف کو پیغامات ارسال کرنے کیلئے مخصوص اشاروں کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ملکہ ان اشاروں کیلئے زیادہ تر اپنے ہینڈبیگز کا استعمال کرتی ہیں، ان کے ڈریس ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ان کیلئے 200 ہینڈ بیگ تیار کئے گئے، جن میں سے ہر ایک کی مالیت 1650 پاؤنڈ تھی۔ یہ چیز ثابت کرتی ہے کہ ملکہ کے زیر استعمال اشیاء صرف فیشن کیلئے استعمال نہیں ہوتیں بلکہ یہ ان کیلئے مخصوص حالات میں اپنے رفقاء اور سٹاف کیلئے پیغام دینے کا کام بھی کرتی ہیں۔
ملکہ برطانیہ کے خفیہ اشارے

مزید :

صفحہ اول -