خدمات پرجان ایف کینیڈی ایوارڈ

خدمات پرجان ایف کینیڈی ایوارڈ

  

واشنگٹن(آئی این پی ) جان ایف کینیڈی فا ؤنڈیشن نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔۔امریکی میڈیا کے مطاب اوباما کوجان ایف کینیڈی فانڈیشن نے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعزاز جمہوری اقدار کی علمبرداری اورسیاسی حوصلہ مندی کی بنیاد پر دیا جارہا ہے۔ اوباما اپنے دور حکومت میں کیوبا کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات میں بہتری لائے، سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی بیٹی کیرولین کینیڈی اور ان کے بیٹے جیک سکولزبرگ، اوباما کو یہ ایوارڈ دیں گے۔واضح رہے کہ جان ایف کینیڈی فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ ایوارڈ ضمیر کے مطابق جرات مندانہ فیصلے کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔

اوباما

مزید :

صفحہ اول -