اللہ کی اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں
کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ہاں میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں میں اللہ کی اسٹیبلشمنٹکا آدمی ہوں اس سے بڑی اسٹیبلشمنٹ دو جہانوں میں کوئی نہیں ہے، دنیا وی اسٹیبلشمنٹ تو فنا ہونے والی ہے رب کی اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ قائم رہنی والی ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں لانے والی اسٹیبلشمنٹ میرا رب ہے اور دنیاوی فرعون ہمارے لیئے کیڑے مکوڑے جیسے ہیں غلط ہوتا دیکھ کر خود کو الگ کیا ۔ان خیالات اظہار انہو ں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس کے باہر یوم تشکر کی منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں میں نے اور انیس قائم خانی نے لانڈری کھول رکھی ہے جس میں لوگوں کو دھویا جارہا ہے میں قسم کھاکر کہتا ہوں تم بھی آجاؤ کوئی سوال نہیں کرونگا تم بھی دھل جاؤگے۔ انہوں نے کہاکہ میرے لئے فخر کی بات ہے ایک سال والی جماعت نے 35سالوں والی جماعت کے مینڈیٹ کو تقسیم کر دیا ۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ 29جنوری کے جلسے میں ہم نے 30دنوں کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن ملک کے حالات کے پیش نظر ہم 23مارچ کو یوم تاسیس تک مظاہرے کا اعلان نہیں کر رہے جس کے بعد عوامی طاقت کابھرپور مظاہرہ کیا جائے گا اوراپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
مصطفی کمال