عمران خان کو فائنل کی دعوت

عمران خان کو فائنل کی دعوت

دبئی ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے میں ایک وی وی آئی پی دعوت نامہ بھجوا رہا ہوں تاکہ وہ میرے ساتھ بیٹھ کرمیچ دیکھیں۔نجی ٹی وی نیوز ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پی ایس ایل پر بیان سمجھ سے بالاتر ہے ، ہر کام پرسیاست نہیں کرنی چاہیے ، عمران خان کا بیان غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے میں روکاوٹ بنا۔جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آرہے اْن کے متبادل کھلاڑی آرہے ہیں۔انہوں نے کہا پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے والے تمام کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے بعد پاکستان میں کرکٹ ضرور بحال ہوگی۔

مزید : صفحہ اول