سندھ کا مقدمہ لڑوں گا

سندھ کا مقدمہ لڑوں گا

کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کا مقدمہ خود لڑوں گا،آئین کے تحت ایکنک اور ای سی سی کو آئل و گیس کی تقسیم اور قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سید مراد علی شاہ نے روانگی سے قبل کہا کہ آئین کے آرٹیکل 154 کی تشریح کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کی سب کمیٹی کا اجلاس اسلام آبادمیں ہورہا ہے ،جس میں بطور وزیر قانون خود شریک ہوں گا۔سب کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے قانون،ایڈووکیٹ جنرلز اوراٹارنی جنرل شرکت کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ اول