نفاق اور تفرقہ کی سیاست زہر قاتل ، ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا : وزیر اعلٰی پنجاب
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔پاکستان کی چاروں اکائیاں ایک ساتھ ترقی کریں گی تو پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نفاق اور تفرقہ کی منفی سیاست ملک و قو م کیلئے زہر قاتل ہے اوریہ وقت اتحاد اوراتفاق کا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ بھائی چارے ، یگانگت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کا ایک میگاایونٹ ہے اورپی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ تمام اداروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ کا انعقاد پرامن ماحول میں یقینی بنائیں گے جس کیلئے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن جوناتھن پریٹ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم کا عزم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی مضبوط ہے اور فائنل میچ کا لاہور میں انعقاد بھی دہشت گردوں کیلئے ایک سخت پیغام ہے کہ قائد ؒ کے پاکستان میں انتہاپسندانہ سوچ کی کوئی جگہ نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیرالجہتی نوعیت کے تعلقات موجود ہیں اور توقع ہے کہ آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزیدفروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نے پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے بہترین اقدام قرار دیا۔صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جاری پروگرام پر پیشرفت سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ معیاری طبی سہولتیں مریضوں کا حق ہے اورپنجاب حکومت ہیلتھ کیئر سسٹم کو عوام کی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کوجدید اور معیاری علاج معالجے کی سہولتوں کیلئے اہداف کا جلد حصول ممکن بنانا ہو گااوردکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کرنے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میرا نصب العین ہے اور طبی سہولتوں کے معیار میں بہتری تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔دریں اثناء ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورہیلتھ ریفارمز پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری اور عوام کو معیاری علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کام کرنا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کیلئے کیے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے موٹر بائیکس ایمبولنس سروس کا آغاز بھی کیا جارہا ہے اوراس مقصد کیلئے عملے کی تربیت کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی خریداری ،ترسیل اورتقسیم کا بھی نیافول پروف نظام لایا جارہا ہے ،اس نئے نظام پر عملدر آمد سے جعلی و غیر معیاری ادویات اورادویات کی خردبرد کا خاتمہ ہوگا۔
شہبازشریف