گلبرگ دھماکہ کی جھوٹی خبر نشر کر نے پر 29 ٹی وی چینلز کو فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں دھماکے کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر 29 قومی ٹی وی چینلز کو 10 دس لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کردیا جبکہ ٹی وی چینلز کو معافی نامہ نشر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق 23 فروری کو لاہور کے علاقے ڈیفنس کی زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکہ کے بعد میڈیا پر گلبرگ مین بلیوارڈ میں بھی دھماکے کی خبریں نشر ہوئی تھیں جو جھوٹ پر مبنی تھیں۔ بڑی تعداد میں ٹی وی چینلز پر جھوٹی خبر نشر ہونے پر پیمرا نے 29 ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کردیے ۔ پیمرا نے اجلاس کے دوران جھوٹی خبر نشر کرنے والے قومی ٹی وی چینلز پر فی کس 10 لاکھ روپے جبکہ علاقائی چینلز پر 5 لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کردیا ۔ پیمرا کی جانب سے ایک معافی نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جو تمام ٹی وی چینلز پیر کے روز شام 6 بجے سے 7 بجے کے دوران نشر کریں گے۔
پیمرا