پولیس پی ایس ایل فائنل پر مامور سنگین مقدمات کی سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار )پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی میں مصروفیت کے باعث پولیس ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کر سکی جس کی وجہ سے متعدد مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں ،اس ضمن میں فاضل ججوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکار پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی پر مامور ہیں جس کی وجہ سے ملزم عدالتوں میں پیش نہیں کئے جاسکتے ۔گزشتہ روزملزمان پیش نہ کئے جانے کی وجہ سے قتل اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں کارروائی نہ ہو سکی۔
سماعت ملتوی