وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں : جنرل باجوہ

وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں : جنرل باجوہ

راولپنڈی /پشاور(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سمیت پیشہ ورانہ امور سمیت ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفسادمیں دونوں فورسز کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آرمی چیف جنرل باجوہ نے نیول چیف کو سمندری مشقوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔دوسری طرف آرمی چیف نے بنوں میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔آرمی چیف نے کہاکہ ملکی دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر نے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ہماری زندگی اور ہمارا لہو پاکستان کیلئے ہے ۔مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کر نے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے ۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول