پی ایس ایل : موبائل فون ، میٹرو بس سروس معطل نہیں ہو گی‘ رانا ثنا اللہ
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے روز موبائل فون اور میٹرو بس سروس معطل نہیں ہو گی ، ہم حالت جنگ میں ہیں اس لئے صرف قذافی اسٹیڈیم ہی نہیں پورے ملک میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ، پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، عمران خان میچ دیکھنے آئیں یا نہ آئیں لیکن ان کے منفی بیانات پر افسوس ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ ،چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
رانا ثنا ء اللہ