لاہور دلہن کی طرح سج گیا ، قذافی سٹیڈیم جانیوالے راستوں پر روشنیوں کا ر
اج لاہور (خصوصی رپورٹ) پی ایس ایل کے فائنل کیلئے لاہور دلہن کی طرح سج گیا۔ ہر طرف رنگ ہی رنگ بکھر گئے۔ روشنی ہی روشنی پھیل گئی۔ ہر طرف برقی قمقمے روشن ہو گئے اور رنگ و نور کے جلوے دکھائی دینے لگے۔ سٹیڈیم کو جانے والے راستے روشنی سے جگمگا اٹھے۔سٹیڈیم کے داخلی راستے اور گیٹ دلکش منظر پیش کرنے لگے۔ رنگ برنگی روشنیوں کے شہر پر راج کے مناظر دل و دماغ کو تسکین دینے لگے۔لاہور کے فضائی مناظر بھی دید کے قابل ہیں۔ یوں پی ایس ایل کے فائنل کے لئے شہر لاہور نئی خوبصورتی نئی دلکشی کے ساتھ ابھر آیا ہے۔
روشنیاں