بکیوں کے لاہورمیں ڈیرے،ممبئی اورکلکتہ سے ہاٹ لائن ملے گی

بکیوں کے لاہورمیں ڈیرے،ممبئی اورکلکتہ سے ہاٹ لائن ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے لیے بکیز نے بھی کمرکس لی۔ کئی بک میکرزنے لاہور کے بڑے ہوٹلوں میں ڈیرے ڈال لیے۔ ممبئی اور کلکتہ سے ہاٹ لائن ملے گی۔ دبئی کے بعد سٹے باز پاکستان میں بھی سرگرم ہو گئے۔ پانچ مارچ کو لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے لیے بک میکرز نے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان بک میکرز کا دعویٰ ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے دوران ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جوا کھیلا جائے گا۔ اس جوے کے لیے پاکستانی بک میکرزکوممبئی اور کلکتہ سے ہاٹ لائن ملے گی۔ بکیز مکمل کمر کس کر میدان میں اتر رہے ہیں۔ موبائل فون ٹریس ہونے پر واٹس اپ اور وائبر کا استعمال کیا جائے گا۔
جواء

Ba

مزید :

صفحہ اول -