عظمیٰ بخاری عمران خان انکلو ژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گی

عظمیٰ بخاری عمران خان انکلو ژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ما نیٹر نگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ( ن )کی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کی ٹکٹیں مل گئیں لیکن اب وہ پریشان ہیں کہ ان کے پاس ٹکٹیں چار اور امیدوار بے حساب ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ ان کے پا س فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹیں نہیں تھیں لیکن ان کے ایک فیملی فرینڈ نے ان کی پریشانی دور کر دی ہے اور 4ٹکٹیں ملی ہیں لیکن ان کے اہل خانہ کے تمام لوگ ہی میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں اس لیے اب وہ قرعہ اندازی کے ذریعے طے کریں گے گی کہ کون میچ دیکھنے جائے گا ۔عظمیٰ بخاری کا کہناتھاکہ انہیں ’عمران خان انکلو ژرکی ٹکٹیں فراہم کی گئیں ہیں ،اب تمام مسلم لیگیوں کو عمران خان انکلو ژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنا پڑے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -