منگلا کوہیڈ کوارٹر میں مردم شماری کے سلسلہ میں کانفرنس کاانعقاد
دینہ (تحصیل رپورٹر ) منگلا کور ہیڈ کوارٹر میں چھٹی مردم شماری و خانہ شماری کے سلسلہ میں کانفرنس کا انعقاد ،کوارڈینیشن کانفرنس زیر صدارت لیفٹینینٹ جنرل عمر فاروق (ہلال امتیاز ملٹری )کور کمانڈر منگلا منعقد ہوئی جس میں سول انتظامیہ کے افسران ،ادارہ شماریات پاکستان کے نمائندوں سمیت قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی بھرپور شرکت ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمنگلا کو ہیڈ کوارٹر میں زیر قیادت کور کمانڈر منگلا لیفٹینینٹ جنرل عمرفاروق درانی (ہلال امتیاز ملٹری )بسلسلہ مردم شماری ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سول انتطامیہ کے افیسران ،ادارہ شماریات پاکستان کے نمائندوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔اجلاس کا ایجنڈا پاکستان میں مردم شماری کو پر امن طریقے سے کروانے اور اس میں پاک فوج کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔کانفرنس کے شرکاء نے مردم شماری کی کامیاب تکمیل کے انتظامات کا جائزہ لیا اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا یاد رہے کہ پاکستان میں آخری مردم شماری ء1998میں کی گئی تھی جس کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 13کروڑ 23لاکھ تھی تاہم سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے مطابق پچھلے 15سالوں میں پاکستان کی آبادی بڑھ کر 18کروڑ سے زائد ہو چکی ہے ۔واضع رہے کہ پاکستان میں اب تک 5مردم شمایاں ہو چکی ہیں ۔پہلی مردم شماری 1951،دوسری 1961تیسری 1972،چوتھی 1981اور پانچویں مردم شماری 1998میں کی گئی تھی ۔