سرکاری ملازمین جذبے سے کام کریں

سرکاری ملازمین جذبے سے کام کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ جذبے سے کام کریں اور عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ حکومت نے پہلے بھی مسائل حل کئے ہیں اور آیندہ بھی ہر ممکن تعاون کریگی۔ وہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سوات کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیرمحمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے نومنتحب کابینہ سے باضابطہ حلف لیا ۔