ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ

ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق اور ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ نہ صرف انسانی حقوق اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس کے نتائج بھی توقع کے برعکس ملیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔