پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں انعقاد ملک کیلئے خوش آئند ہے: یوسف رضا گیلانی

پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں انعقاد ملک کیلئے خوش آئند ہے: یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پی ایس ایل کا لاہور میں منعقد ہونا پاکستان کے لئے خوش آئند ہے جس کے مثبت نتائج بر آمد ہو نگے پی ایس ایل سے کرکٹ کی بحالی میں مدد اور ملک و قوم کے وقار میں اضافہ ہوگا دہشت گردی سے ملک وقو م کے لئے ناسور ہے اس سے نمٹنے کے لئے ہر فرد نے کردار ادا کرنا ہوگا پاکستا ن پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر دےئے ہیں یہ آل پارٹیز کانفرنس ملک میں امن وامان کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر پاکستان پیلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر جاوید احمد صدیقی ، خواجہ رضوان عالم ،رئیس قریشی ،رؤ ف لودھی ، سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہاہے کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے پاکستان دہشت گردی کا مقابہ صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دنیا بھر کے لئے کر رہاہے انہوں نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آپریشن رد الفساد کی مکمل حمایت کر تاہے ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے لاہور ، سہیون شریف، سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے دھماکوں کے شہداء سے اظہار یکجہتی اور ملک حالات کے پیش نظر ملتان میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے انشاء اللہ یہ ملتان کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے انتخابی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ اول