’’را‘‘ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں مصروف عمل ہے: آئی جی ایف سی بلوچستان

’’را‘‘ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں مصروف عمل ہے: آئی جی ایف سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لورالائی (آن لائن) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک بھارتی ایجنسی’’ را‘‘ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں مصروف عمل ہے ۔ بلوچستان میں امن اومان کو خراب کرنے میں بھی ہمارے ہمسایہ ملک کا براہ راست ہاتھ ہے، سی پیک منصوبے کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، آپریشن روالفساد کو منطقی انجام تک ہرصورت پہنچا یا جائے گا، دہشت گرد وں اوران کے سہولت کاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب قوم علاقہ نسل اورزبان سے کوئی تعلق نہیں ہیں ۔ ان کا پیچھاکرکے ضرور صفایا کرکے ملک کو اورصوبے میں امن و اشتی قائم کرئینگے لورالائی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف اسلامی اوردیگر ممالک نے سی پیک کا حصہ بنے میں خصوصی دلچسپی اورخواہش کا اظہار کیا ہے ۔ بعض عناصر چمن اورقلعہ سیف ۔ لورالائی ، ژوب ، زیارت میں بدامنی پیداکرکے سی پیک کو اس علاقے سے نہ گزارنے کی سازشیں کررہے ہیں ۔ قبائلی عمائدین سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ملک دشمن عناصرکی نشاہدہی کرنے میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرامن ہوگا تو ہمارے بچے تعلیم حاصل کرکے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنابھرپور کردار ادا کرسکیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عمائدین نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کرکے آزادی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا ۔ آپ ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔ آپ کے تعاون سے پاکستان کے دشمنوں کو ہرجگہ نسیت ونابود کرئینگے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے عناصر کو بیرونی ملک مالی امداد ملتی ہیں ۔ اگر وہ راہ راست پر آئے تو اُن کے ساتھ نرمی کا برتاؤکیا جائے گا ۔ اورانھیں قوم دائرے میں کردار ادا کرنے کا پورا پورا موقع دیا جائے گا ۔
آئی جی ایف سی بلوچستان