کراچی کنگز کو 24رنز سے شکست ،پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی کنگز کو 24رنز سے شکست ،پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (افضل افتخار سے)پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو24رنز سے ہرا کر پاکستان سپرلیگ ٹو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح ٹیم کل 5 مارچ کو فائنل میں قذافی سٹیڈیم کی بیٹنگ پچ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔کامران اکمل سنچری بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے یہ انکی ٹی 20کیرئیر کی دوسری سنچری تھی۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔اوپننگ بلے بازکامران اکمل اور میلن نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 97رنز جوڑے۔اس موقع پر میلن 36کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے،زلمی کی دوسری وکٹ 174کے مجموعی سکور پر گری جب کامران اکمل 65گیندوں پر 7چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 104رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔شاہد آفریدی کوئی رنز نہ بنا سکے۔مارلن سیموئلز 22گیندوں پر ایک چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 37رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔کراچی کی جانب سے محمد عامر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کی ٹیم182رنز کے تعاقت میں مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بناسکی۔کراچی کا ابتدائی اوورز کا کھیل نہایت سست رفتار رہا۔صرف 80رنز پر 5کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔کرس گیل 31گیندوں پر 4چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 40،پولارڈ26گیندوں پر 3چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 47رنزبناکرنمایاں بلے باز رہے ۔انکے بعد عماد وسیم 19گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکا لگا کر 24رنزبنا کر پویلین لوٹے۔بابر اعظم ایک اور شعیب ملک بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔زلمی کی جانب سے کرس جارڈن نے 26رنز کے عوض 3،وہاب ریاض نے 24رنز کے عوض 3جبکہ ایک وکٹ محمد حفیظ نے حاصل کی۔