کراچی،افغانیوں سمیت 11 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی،افغانیوں سمیت 11 مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے افغانیوں سمیت 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار ملزمان میں افغان باشندے اور رہائشی کوائف نہ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ۔کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے دو افغان باشندے گرفتار کرلئے۔ جبکہ کورنگی ہی سے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر 4 افراد سمیت 6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ادھر منگھوپیر روڈ پرپشتون مارکیٹ کے قریب سے پولیس نے مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔