سندھ کے 8 شہروں میں پاسپورٹ کے 18 مراکز قائم

سندھ کے 8 شہروں میں پاسپورٹ کے 18 مراکز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر سندھ کے 8 شہروں میں پاسپورٹ کے 18 مراکز قائم کردیے گئے ہیں، جن سے عوام کو باآسانی پاسپورٹ بنانے کی سہولت میسر آئے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر اندرون سندھ شہریوں کو مقامی سطح پر شہریوں کو پاسپورٹ کی فراہمی کے لئے 18نئے دفاتر قائم کرنے کی منظوری دی تھی جن میں سے 10دفاتر پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں باقی 8دفاترمیں آئندہ ہفتہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اندرون سندھ مقامی سطح پر پاسپورٹ کی فراہمی کیلئے8نئے پاسپورٹ دفاتر میں درکار آلات اور عملے کی تعیناتی کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔سندھ کے جن شہروں میں نئے دفاتر قائم کیے گئے ہیں ان میں میر پور ماتھیلو، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، عمرکوٹ، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، ٹنڈومحمدخان اور مٹھی شامل ہیں۔ان علاقوں میں پاسپورٹ کے دفاتر باقاعدہ افتتاح کے بعد کام کرنا شروع کردیں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان دفاتروں میں پاسپورٹ بنانے اور ان کے حصول کیلئے مقامی سطح پر اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے یہ سہولت فرایم کی گئی ہے اسی طرح ملک کے دیگر شہری اور دیہی علاقوں میں بھی پاسپورٹ آفس کام کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چھوٹے شہروں میں رہنے والے افراد کو پاسپورٹ کے حصول میں انتہائی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اورمعمولی کاموں کے لیے بھی بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔علاوہ ازیں وزارتِ داخلہ آن لائن پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کا سلسلہ بھی شروع کرچکی ہے جس کے تحت گھر بیٹھے ایک عام شہری اپنا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کا فارم خود آن لائن بھر کر اپلائی کرسکتا ہے اور اپنا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ بنا کسی جھنجھٹ کے حاصل کرسکتا ہے۔