کراچی ،سندھ اسمبلی کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی ،سندھ اسمبلی کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس جمعہ کو سیکرٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمرفاروق کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور اسمبلی کے اطراف میں کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اسٹیکر کے بغیر کسی بھی گاڑی کے اسمبلی کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ اجلاس کے دوران بغیر پاس کے کسی بھی فرد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مزید :

ملتان صفحہ اول -