مقبوضہ کشمیر ،بھارتی پولیس نے حریت رہنما شبیر احمد شاہ گرفتار کرلیا
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری شبیرا حمد شاہ کو جمعہ کے روز ترال قصبے سے گرفتار کرلیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے والدین سے ملاقات کیلئے ترال جارہے تھے جب پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال آٹھ جولائی کو ایک جعلی مقابلے میں برہان وانی کو شہید کردیاتھا ۔ان کی شہادت کے بعد مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ۔ ادھر حریت رہنماء مختار احمد وازہ جنہیں گزشتہ روز کولگام میں ایک عوامی اجتماع کے دوران گرفتار کرلیاگیا تھا کو Wanpohپولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاگیا ہے۔
شبیر احمد شاہ