مہمند ایجنسی میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،43 گرفتار

مہمند ایجنسی میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،43 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)مہمند ایجنسی اور شبقدر کے سرحدی علاقوں میں پاک فوج اور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن۔ اپریشن کے دوران کرفیو نافذ ۔ 43مشتبہ افراد گرفتار۔ 27کلا شنکوف ، آٹھ دستی بم ، گیارہ پستول ، اےئر کرافٹ ، راکٹ لانچر اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں پاک آرمی اور چارسدہ پولیس نے سر چ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 43مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 27کلا شنکوف ، آٹھ دستی بم ، گیارہ پستول ، اےئر کرافٹ ، راکٹ لانچر اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کئے گئے ۔ اپریشن کے دوران علاقے میں غیر اعلانیہ کر فیونافذ رہا ۔ گرفتار افراد میں بعض کا تعلق شدت پسند تنظیموں سے بتایا جا رہا ہے ۔