مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،مین شاہراہ بند

مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،مین شاہراہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، لوئر مہمند میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، پشاور باجوڑ مین روڈ صبح سے چار بجے تک بندرکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جمعہ کے روز علی اصبح سے سیکیورٹی فورسز نے لوئر مہمند کے علاقوں عقرب ڈاگ، میجر کلے ، مٹین کور ، دروازگئی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران پشاور کو مہمند ایجنسی اور باجوڑ سے ملانے والی مین روڈ کو عصر چار بجے تک بند رکھا گیا۔جس سے ایجنسی کی داخلی اور خارجی چیک پوسٹوں پر مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ اور غلنئی دفاتر کے سرکاری ملازمین اور بعض سکولوں کے اساتذہ بھی آج اپنی ڈیوٹی پر نہیں پہنچ سکے۔ مضافاتی علاقوں میں فورسز نے سرچ مکمل کرنے کے بعد عصر چار بجے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔۔ شام تک اس حوالے سے کسی ذمہ دار سے تفصیلات جاننے کے لئے رابطہ نہیں ہوسکا۔ اس لئے ابتدائی طور پر گرفتاریوں اور کاروائی کے معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔