پختونوں کی بے عزتی کے نامپر ملک کو مزید تقسیم ہونے سے بچایا جائے:آفتاب شیر پاؤ
شبقدر( نمائندہ خصوصی) فاٹا میں سیاسی اصلاحات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں مگر ان پر جلد از جلد عملی اقدامات کئے جائے کیونکہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کا جو اعلان ہوا ہے اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی اور انتظامی طور پر کس طرح لے کہ جانا ہے اور وسائل اور عدالتی نظام کا ایک لائحہ عمل طے ہونا چاہئے اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے ۔پختونوں کی بے عزتی کے نام پر پاکستان کو مزید تقسیم نہ کیا جائے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی پختون قوم کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدرمنڈا ہیڈ کے مقام پر پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دوآبہ ری ماڈلنگ سیکم کے افتتاحی تقریب کے موقع پر قومی وطن پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیر سکند شیر پاؤ نے کہا کہ پختون قوم نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے پنا ہ قربانیاں دی ہے مگر آج پختونوں کو سند ھ اور پنجاب میں دہشت گرد کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے اوران کی بے عزتی ہو رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں پنجاب اور سندھ میں بڑے عہدوں پر فائز لوگ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں پختون قوم کی بے عزتی کے نام پر ملک کو مذید تقسیم نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کر بھر پور حمایت کرتے ہیں موجودہ حالات کے پیش نظر طورخم بارڈر کی بندیش کے باعث دونوں اطراف کے ہزاروں افراد کو شیدید مشکلات کا سامنا ہے اس کو فوری طور پر آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے فاٹا میں سیاسی اصلاحات کے حوالے سے جیونیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں سیاسی اصلاحات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں مگر ان پر جلد از جلد عملی اقدامات کئے جائے کیونکہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کا جو اعلان ہوا ہے اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی اور انتظامی طور پر کس طرح لے کہ جانا ہے اور وسائل اور عدالتی نظام کا ایک لائحہ عمل طے ہونا چاہئے اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے کیونکہ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اس میں بھر پور کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ شبقدر میں محکمہ ایرگیشن کی جانب سے دریائے حیالی اور دریائے کا بل پر ایک ارب 80کروڑ روپے کی حفاظتی پشتوں کا کام جاری ہے جبکہ پی کے 22 میں اس وقت 34کروڑ روپے کی مختلف روڈز پر کا م جاری ہے انہوں نے کہا کہ شبقدر اور چارسدہ کے کاشتکاروں کی تمام ضروریات پوری کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شبقدر کی تمام محرمیوں کا ازالہ کیا جائے گا سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ اگر ہمارے کاموں سے کسی کو تکلیف ہو رہی ہے تو وہ بھی شبقدر میں کام کریں اس موقع پر قومی وطن پارٹی پی کے 22کے سابقہ ایم پی اے بابر علی مہمند وزیر اعلی کے مشیر ارشد عمرزئی فیاض ایڈوکیٹ ۔ ملک راحت شیر اور شبقدر قومی وطن پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔