چارسدہ میں اہل سنت والجماعت کا کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

چارسدہ میں اہل سنت والجماعت کا کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) لاہور میں اہل سنت والجماعت کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اہل سنت والجماعت کے مشتغل کارکنوں نے پشاور اسلام آباد موٹر وے بند کر دیا ۔ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ۔ممتاز قادری کی پہلی برسی پر لاہور میں تقریب کی اجازت نہ دینے پر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ممتاز قادری کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب کی اجازت نہ دینے اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پاکستان اہل سنت والجماعت کے سینکڑوں کارکنوں نے صوبائی امیر شفیق احمد امینی کی قیادت میں اسلام آباد پشاور موٹر وے بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بعد ازاں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد اور ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -