اسفندیار ولی اور حیدر ہوتی کی ڈاکٹر مرتضیٰ خان کی وفات پر تعزیت

اسفندیار ولی اور حیدر ہوتی کی ڈاکٹر مرتضیٰ خان کی وفات پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ملگری ڈاکٹران لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے جنرل سیکرٹری اور نیورالوجی ڈپارٹمنٹ ایل ار ایچ کے ٹی ایم او ڈاکٹر مرتضی خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے، اپنے تعزیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم ایک انسان دوست شخصیت، فرض شناس ڈاکٹر، قوم پرست ا ور ترقی پسند انسان تھے۔اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پُر ہو سکے گا، انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر کی وفات ان کے خاندان کیلئے بلا شبہ ناقابل تلافی نقصان ہے اور اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔۔