عوامی نیشنل پارٹی ضلع مالاکنڈکی مقولیت میں زبردست اضافہ

عوامی نیشنل پارٹی ضلع مالاکنڈکی مقولیت میں زبردست اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی ضلع مالاکنڈکی مقولیت میں زبردست اضافہ یونین کونسل میخ بندمیں مختلف سیاسی پارٹیوں کے سینکڑوں کارکنان مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزیونین کونسل میخ بندمیں ایک تقریب منعقدہوئی تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کواے این پی کی سرخ ٹوپیاں پہنادی گئی ۔تقریب سے اعجاعلی خان اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لینے والے ممبران اسمبلی نے تین سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی گئی اورمصیبت کے وقت میں یہاں کے عوام کوبے یارومددگارچھوڑکراسلام آباد اورپشاورکے روشنیوں میں گم ہوچکے تھے مگراب عوام کوایک بارپھرسبزباغ دکھانے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں مگرعوام اب بیدارہوچکے ہیں اوران لوگوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اورووٹ پختون قوم کی واحدنمائندہ جماعت عوامی نیشنل پارٹی کودی جائیگی کیونکہ جب بھی یہاں کے عوام پربراوقت اگیاہے توصرف اورصرف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن تھے کہ انہوں نے قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کرکے عوام کی خدمت کی ہے مگرراہ فراراختیارنہیں کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوعزت کامقام دیں گے اورکھبی بھی ان کوتنہانہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کاسلسلہ بندکیاجائے ورنہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں سے زیادتی کابدلہ لیناجانتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈلیویز فورس میں بھرتی میرٹ پرکیاجائے اگرمیرٹ کے برعکس بھرتی کی گئی توعوامی نیشنل پارٹی احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیگی۔