منشیات سمگلر کی ضمانت پر رہائی
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ پشاور کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے بلال جان باچہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر ظفراللہ ساکن خانیوال پنجاب کی درخواست ضمانت کی سماعت کی اس موقع پرانہوں نے عدالت کوبتایا کہ استغاثہ کے مطابق حیات آباد پولیس نے 28اگست2015ء کو ایک کارروائی کے دوران ٹرک سے50کلوگرام چرس برآمد کی اورٹرک کی فرنٹ سیٹ سے درخواست گذار کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تاہم درخواست گذار ٹرک چلاررہاتھا اورنہ ہی اسے ٹرک میں منشیات کی موجودگی کاعلم تھا اوروہ مقدمے میں بے گناہ ہے اورکیس کی مزید تفتیش درکار ہے جبکہ درخواست گذار دو سالوں سے جیل میں ناکردہ جرم کی سزاکاٹ رہا ہے لہذااسے ضمانت پررہا کیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔