چکدرہ ، راموڑہ درہ میں نوجوان کنویں میں گرکر جوان جاں بحق

چکدرہ ، راموڑہ درہ میں نوجوان کنویں میں گرکر جوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ ( نما ئندہ پاکستان) راموڑہ درہ میں نوجوان کنویں میں گرکر جوان جان بحق ۔دو ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ علاقہ راموڑہ درہ شراب کو ہے میں نا صر خان ولد اول خان اپنے کنو یں کا تما شہ کر تے ہو ئے نیچے گر گیا کنو یں سے نکا لنے کی کو شش میں آخر ی سر ے تک واپس پہنچ کر رسی ٹو ٹنے سے واپس گر کر جان بحق ہو گیا اس دوران محمود اور سلمان پسران بو نیر گل ساکن سخاکوٹ نا صر خان کو نکالتے وقت کنو یں میں رہ گئے تھے کہ لاش دوبارہ ان پر گر نے سے وہ شدید زخمی ہو گئے علا قہ مکینوں نے تینوں کو نکال کر لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ پہنچایا گیا جہاں پر زخمیوں کی علاج جا ر ی ہے جبکہ لاش کو ورثاء کے حوالے کی گئی ۔واضح رہے کہ نا صر خان کچھ عرصہ پہلے ملا ئیشاء سے آیا تھا اور اْن کی شادی دو ماہ پہلے انجام پا ئی تھی ۔