مٹہ میں نوجوان نے دنیا سے اپنی زندگی کا ناطہ توڑ دیا
مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) مٹہ کی علاقہ راحت کوٹ میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے رپورٹ درج کی پوسٹ مارٹم کیلئے ایکسرے کرنے کیلئے لاش کو باہر بازار میں ورثاء کو لے جانا پڑی ہسپتال ایکسرے مشین خراب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کی علاقہ راحت کوٹ میں ایک 20سالہ نوجوان مسمی اسد اللہ ولد خالد خان سکنہ راحت کوٹ نے گزشہ روز اپنے کمرے میں نا معلوم وجو ہات کی بنا ء پر اپنے گلے میں پھندا ڈال خود کشی کر کے اپنے زندگی کی چر اغ گل کر دیا ادھر لا ش کو مزید کاروائی کیلئے مٹہ ہسپتال لا یا گیا پو لیس نے رپورٹ درجہ کر کے مزید تفشیش شروع کی ہے ادھر مٹہ ہسپتال کی ایکسرے مشین خراب ہونے کی وجہ سے ورثاء کو لاش ایکسر ے کیلئے ہسپتال سے باہر لیکر بازار میں ایکسرے کرنے پڑی جو حکومت وقت اور انکے صحت پالیسیوں کی بلند وبالا دعووں کیلئے لمحہء فکر ہے