ٹانک پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 کلو چرس برآمد کرلی
ٹانک(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی کی کاروائی دو کلو چرس برآمد ملزم گرفتار ایس ایچ او سٹی تھانہ سٹی طاہر خان نے انچارج ڈی ایس بی اور پولیس کی نفری کی ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ریاض نامی شخص سے دو کلو چرس برآمد کرلی اور ساتھ میں ملزم کوبھی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او سٹی طاہر خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ کی خصوصی ہدایت پر منشایت فروشی کے دھندے کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور یہ کاروائیاں بلاتفریق جاری رہے گی تاکہ علاقہ کو منشایت فروشی کی لعنت سے بچایا جا سکے ۔