پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،4 گرفتار
پشاور (کرائمزرپورٹر) پھندو پولیس نے قمار بازی کے آڈے پر چھاپہ لگا کر 4 قماربازوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ پھندو کی حدود میں قمار بازی کے اڈوں سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دو چار تھے،جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔جس سختی سے نوٹس لتیے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھندو شیر مالک بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے اعجاز آباد کے علاقے شفتل بانڈہ میں قمار بازی کے محفل پر چھاپہ لگا کر 4 قمار باز 1 جان ولد سید عالم 2 عمر فاروق ولد صابر 3 کامران ولد جہانزیب 4 جنید ساکنان اعجاز آباد کو رنگے ہاتھوں کو گرفتار کر کے جن کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 2600 روپے اور آلات قمار بازی 1 عدد تاش برآمد کرکے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔