صوابی ،ایمبو لینس کی ٹکر سے بوڑھی خاتون جاں بحق

صوابی ،ایمبو لینس کی ٹکر سے بوڑھی خاتون جاں بحق

صوابی ( بیورورپورٹ)ایمبو لینس کی ٹکر سے بوڑھی خاتون جاں بحق ہو گئی پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق موضع انبار میں ایک بوڑھی عورت جو کہ سڑک پار کر رہی تھی لاہور پنجاب سے میت لانے والی ایمبو لینس کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی لاش کی بعد ازاں شناخت ہو گئی متوفی بوڑھی کا تعلق موضع پاک کیا سے تھا ورثاء نے میت کو لے کر سپرد خاک کر دیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر