صوبے میں تعینات دو افسروں کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات

صوبے میں تعینات دو افسروں کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائمز رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات دو افسروں کے تبادلوں/تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق اے آئی جی لاجسٹک سید اشفاق انور کو تبدیل کر کے ڈی پی اُو ایبٹ آباد تعینات کردیاگیاہے جبکہ ڈی پی اُو ایبٹ آباد محمدخورم راشد کو ایکس پاکستان لیو منظور ہونے پر سی پی اُو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اعلامیہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔