خیبر ایجنسی ،فاٹا گرینڈ الائنس کی جانب سے فاٹا اصلاحات مسترد

خیبر ایجنسی ،فاٹا گرینڈ الائنس کی جانب سے فاٹا اصلاحات مسترد

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)فاٹاگرینڈ الائنس نے فاٹااصلاحات کومسترد کر دیا ، اتوار کے دن پشاور میں فاٹاکا گرینڈ جر گہ بلا لیا ،تمام ایجنسیوں میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا ،پاک افغان شاہراہ سمیت مرکزی سڑکے بند کرینگے ،فاٹاگرینڈ جر گہ اراکین فاٹاگرینڈ جر گہ کے مشران ،ملک عبدالرزاق ،ملک وارث ،ملک صلاح الدین ،ملک خان مرجان ،ملک خالد خان آفریدی ،ملک بہادر شاہ ،ملک نادر مہمند اور دیگر مشران اور ملکان نے میڈیا کو بتا یا کہ فاٹااصلاحات اور پانچ سال انضمام کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے ان سے دھوکہ کیا کیونکہ وہ ایف سی آرمیں اصلاحات چاہتے تھے لیکن انہوں نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں پانچ سال میں انضمام کا اعلان کرکے قبائلی عوام کے ظلم کیا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی گز شتہ روز پریس کانفرنس کی بھر پورحمایت کر تے ہیں اور مولانا صاحب نے تمام فاٹا مشران کے ساتھ جر گہ کرنے کی بھی بھر پور حمایت کر تے ہیں فاٹا گرینڈ جر گہ اراکین نے بتا یا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو وہ بھر پو راحتجا ج کر ینگے اور تمام ایجنسیوں میں پا ک افغان شاہراہ سمیت مرکزی سڑکیں بند کر ینگے انہوں نے دھمکی دی کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے سخت احتجاج کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اتوار کے دن پشاور جر گے میں نیا لائحہ عمل تیا ر کیا جائیگا اور اسکے بعد بھر پور قوت کا مظاہر ہ کیا جائیگا لیکن کسی طور پر خیبر پختونخوا میں ضم نہیں ہو نے دینگے فاٹاکو آذاد کونسل یا علیحدہ صوبہ قبائلی عوام کی بہتر مفاد میں ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -