باجوڑ ،فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمہ پر جماعت اسلامی کی اظہار تشکر ریلی

باجوڑ ،فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمہ پر جماعت اسلامی کی اظہار تشکر ریلی

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )الوداع ایف سی آر جماعت اسلامی کا اظہار تشکر ریلی۔وفاقی کابینہ کا ایف سی آر کے خاتمے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز جماعت اسلامی باجوڑ نے المرکزی اسلامی تا عنایت قلعہ بازار چوک تک اظہار تشکر ریلی کا اہتمام کیا جس میں جماعت اسلامی فاٹا کے امیر حاجی سردار خان ،صوبائی نائب امیر صاحبزادہ ہارون الرشید ، امیر جماعت اسلامی باجوڑ قاری عبد المجید ،جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل ،نائب امیر جماعت اسلامی حمید صوفی ،سیکرٹری اطلاعات خلیل اللہ جان ،نائب امیر باجوڑ حاجی صاحب الرحمان ایجنسی یوتھ کے صدر ثنا ء اللہ سمیت علاقے کے عمائدین ،طلباء، سول سوسائٹی کے افراد اور جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان، وفاقی کابینہ چھ رُکنی کمیٹی، گورنر خیبر پختونخواہ ، کمیٹی کے سربراہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ قبائل کے مشکلات کو سمجھتے ہوئے اس ظالمانہ قوانین کا خاتمہ کرکے قبائلیوں پر احسان کیا ہے اب قبائل ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایک آذاد شہری کے طور پر پہچانے جائینگے ملک خداد کیلئے قبائل نے بے شمار قربانیاں دیکر ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبو ت دیا ہے اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے اُنہوں نے جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور تعلیم کو اپنا نصب العین بناکر امن ،تعمیر و ترقی کیلئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اُنہوں نے کہا کہ رواج ایکٹ کی شکل میں ہم پر ایف سی آر دوسری شکل میں لاگوں نہ کیا جائے ورنہ اس کے خلاف بھی قوم کو منظم کرکے بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر