مالاکنڈ پشتو ادبی ایوارڈ کی آخری تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع کا اصولی فیصلہ

مالاکنڈ پشتو ادبی ایوارڈ کی آخری تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع کا اصولی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ (نمائندہ پاکستان) مالاکنڈ پشتو ادبی ایوارڈ کی آخری تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع کا اصولی فیصلہ۔ فیصلہ عوامی خواہشات اور مطالبے پر کیا گیا ۔ 10 مارچ کے بعد موصول ہونے والی ادبی کتب مقابلے میں شامل نہیں کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مالاکنڈ پشتو ادبی ایوارڈ کا اہم اجلاس چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر شیرزمان سیماب کی صدارت میں ڈاکٹر غلام حسین یاس کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں سرپرست اعلےٰ پروفیسر حمید الحق خاکسار، جنرل سیکرٹری فضل معبود صائم، ممبران لعل بادشاہ خیالی ، آیاز اللہ ترکزئی، ظفر علی ناز، سیما کاکا خیل، ممبرز ایڈوائزری کونسل سجاد احمد ایڈوکیٹ، جاوید اقبال ایڈوکیٹ، اور ضیاء الحق ایڈوکیٹ کے علاوہ مشاورتی بورڈ کے ممبران ناصر شاہ، افضل شاہ، فواد عظیم، امان روم اور حشمت اللہ نے بھی شرکت کی۔ باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد شعرا ء ادباء کی خواہشات اور مطالبے پر فیصلہ کیا گیا کہ 2016 میں شائع شدہ پشتو ادب کی( نثر اور نظم پر مشتمل ) کتابیں 28 فروری کے بجائے 10 مارچ تک وصول کی جائیں گی جس کے بعد کوئی کتاب وصول نہیں کی جائے گی۔ اور ججز کے حوالے کی جائیں گی۔