حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا بم گرانا شروع کر دیا:فضل رحیم

حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا بم گرانا شروع کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)حکومت نے عوام پر پیٹرول کے قیمتوں کے اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا بم گرانا شروع کر دیا ہے۔ ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے پاکستان کے غریب عوام پہلے ہی سے مہنگائی تلے دبے ہوئے ہیں اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ان پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ان خیالات کااظہار عوامی ورکرز پارٹی کے تر جمان فضل رحیم یوسفزئی نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پختونوں کی پکڑ دھکڑ سے ملک اور خاص کر وفاق کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں پنجاب حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے پختون قوم کو کمزور نہ سمجھا جائے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر قابض جاگیر داروں اور سر مایہ داروں نے کنگال کر دیا ہے بیرونی قرضے لے کر عوام سے پیٹرولیم اور دیگر چیزوں کے بدولت وصول کی جارہی ہے فضل رحیم کا کہنا تھا کہ عوامی ورکرز پارٹی روز بروز مضبوط قوت بنتی جارہی ہے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں بھر پور کامیابی کے ساتھ اُبھرینگے #