کاٹلنگ ہسپتال ٹیکنیشن نے ایم ایس کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا

کاٹلنگ ہسپتال ٹیکنیشن نے ایم ایس کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ ہسپتال ٹیکنیشن نے ایم ایس کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ ٹیکنیشن نے تمام سٹاف کو کام کرنے سے روکا۔ ڈاکٹر اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ ہسپتال کے ایم ایس سٹاف سے ڈیوٹی لینے پر اصرار کر رہے تھے۔ لیکن ٹیکنیشن اور باقی ماندہ سٹاف انکار کرکے اپنی من مانی چلانے پر بضد تھے۔ اس موقع پر ایم ایس اور ٹیکنیشن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس پر ٹیکنیشن اور کلاس فور نے ڈیوٹی دینے سے بائیکاٹ کرکے او پی ڈی بند کر دی۔ ڈاکٹر نے بغیر او پی ڈی مریضوں کا معائنہ جاری رکھا۔ علاقے کے مشران نے معاملہ رفع دفع کر دیا۔